قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
تواول نے مختلف الحقائق پربولی جانے والی جنس کو،دوسرے نے نوع کو، تیسرے نے فصل کو استعمال کیا ہر آدمی جنس ،نوع اورفصل کا استعمال کر رہا ہے،اسی طرح مصطلحات منطق میں ایک اہم مرحلہ صغریٰ اورکبریٰ کوملاکرنتیجہ نکالنے کاہے،حالاں کہ دودھ میں شکراورپتی ملاکرنشاط آفریں مشروب تیارکرنا ہمارارات دن کا مشغلہ ہے؛لیکن انسان فن کی مصطلحات سے مرعوب ہوکرفن کے مشکل ہونے کاروناروتاہے۔ عزیزم مفتی حسام الدین قاسمیؔ سلمہ ٗزمانہ ٔ طالب علمی ہی سے محنتی اورسنجیدہ ہیں ا نھوں نے مجھ سے شرح تہذیب،نورالانواراورہدایہ پڑھی ہے،اس وقت حیدرآبادکے ایک وقیع ادارے خیرالمدارس میں خدمت انجام دے رہے ہیں موصوف نے منطق کی بیسیوں کتابوں کوسامنے رکھ کر سیکڑوں لکھائی ہوئی تمرینات کوجمع کرکے ایک ’’ورک بک ‘ ‘کی شکل دی ہے جس میں روزمرہ کی مثالوں پرمشتمل (۱۷۶)تمرینات ہیں اورواقعہ یہ ہے کہ ایک ایسامدرس جس نے سالہاسال تک فن کی تعلیم دی ہواس فن کی مشکلات،طلباء کی صحیح ضرورتوں اور ان کے ذہن واستعدادسے واقف ہوسکتاہے اوراس فن کی چھپی ہوئی تحقیقات کوپیش کرسکتاہے،ان سب خصوصیات کی بناپراس کی امیدہے کہ یہ کتاب طلبا ئے مدارس اورطب یونانی پڑھنے والے حضرات کے لیے رہنماثابت ہوگی،میں نے اس کتا ب کو بے حدآسان اورانتہائی مفیدپایاہے،اللہ کرے یہ کاوش منطقی دنیامیں ایک نئی ہلچل پیداکردے اوریہ کتاب محبت کے ہاتھوں لی جائے،عقیدت کے ہاتھوں پڑھی جائے، مصنف اوران کے والدین کے لیے ذخیرۂ آخرت بنے ارباب ِمدارس سے گذارش ہے کہ اس کتاب کونصابی حصے کے طورپرداخل کرکے درسی کتاب کے ساتھ ساتھ اس کی تمرینات حل کروائیں ۔والسلام ۱۰؍شعبان المعظم ۱۴۳۳ھ م ۱؍جولائی ۲۰۱۲ء