قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
رہتی ہے۔ ’’قطرہ قطرہ سمندر‘‘ میرے مخلص دوست حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب فلاحیؔ زید مجدہٗ کی تخلیقی صلاحیت کا مظہر، فکری کاوش کا ثمر، حروف و کلمات کا خوب صورت مجسمہ اور الفاظ و تعبیرات کا حسین پیکر ہے۔ موصوف جہاں مسند ِتدریس پرجلوہ افروزہوکراپنے شاگردوں میں انوکھی تدر یس کاجوہر دکھاتے رہتے ہیں ،وہیں عوام و خواص کے بڑے بڑے پروگرامو ں میں اپنی زبان کا جادو جگاتے ہیں اور ہمہ جہت مشغولیتوں کے باوجود خلوت و تنہائی میں اپنے رواں قلم سے صفحۂ قرطاس پر فکر و خیال کے انمٹ نقوش ثبت فرماتے رہتے ہیں ۔ مولانا کی طبیعت اور مزاج میں ہوش کے ساتھ جوش اور ٹھہراؤ کے ساتھ تلاطم ہے،ان کاقلم ہوش مندی کے ساتھ جولانی ٔطبع کو مہمیزدیتا ہے اور ان کی تحریر شستگی و شگفتگی کے ساتھ فکر کی دنیا میں ہلچل مچادیتی ہے۔ پیشِ نظر کتاب مولانا کی فکر انگیزقلمی کاوش اورپراثراسلوبِ نگارش کا شفا ف آئینہ، مختلف اوقات میں مختلف مواقع پرمختلف عناوین سے لکھے گئے مختلف مضامین کا حسین مجموعہ اور خوش نما گلہائے رنگا رنگ سے سجا ہوا خوب صورت گلدستہ ہے ۔ خدا کرے نظرکرنے والے کواس کی دل کشی کاادراک اوراس سے اپنی ترو تازگی کا احساس ہو۔ آمین! والسلام افتخار احمد قاسمیؔ ۱؍ اکتوبر ۲۰۱۶ء