قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
اسی طرح کسی نے جرح وتعدیل کو موضوع بنایا اور’’میزان الاعتدال،تہذیب التہذیب‘‘جیسی کتابیں لکھیں ،ہمارے آج کے اس دور میں بھی علماء مدارس اپنی اپنی مقدور بھر کوشش ومساعی جمیلہ کے ذریعہ ان رواۃ کو موضوعِ بحث بناکر اپنے لیے ذخیرۂ آخرت کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں ۔ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ کے ادیب شہیر مجلّہ ’’النور ‘‘کے مدیر بے نظیر جناب مولانا عبدالرحمن صاحب ملی ندوی کے قلم گہر بار سے ایک کتاب ’’افشاء السلام ‘‘قبولیت کا مقام حاصل کرچکی ہے۔ اور پھر آپ نے اپنی تدریسی مصرو فیت کے ساتھ ساتھ رواۃ ریاض الصالحین کے جزء ثانی کو اپنی محنت کا میدان بنایا ، چناں چہ ’’رواۃ ریاض الصالحین ‘‘کے نام سے دوسری کتاب منظر عام پر آئی؛جو طلبہ وعلماء میں بالخصوص مقبول ہوئی اور اب آپ نے اپنے بڑوں کی حوصلہ افزاتمناکی تکمیل کرتے ہوئے اور اپنے طلبہ کی تشنگی کو دور کرنے کے لیے نیک جذبہ سے ریاض الصالحین کے جزء اول کے رواۃ کے تراجم جمع کئے ،اور یہ کتاب بھی عنقریب زیور طباعت سے آراستہ ہوکر جلوہ افروز ہورہی ہے۔ اللہ کرے یہ مجموعہ شائقین وقارئین کے لیے تسکین ذوق کاسامان ہو مستفید ین کے لیے سرمۂ حیات ہو ،مصنف اور ان کے متعلقین کے لیے سعادتِ دارین اور فلاح دارین کا سبب بنے۔ آمین یارب العالمین !