کى عمر دراز کرىں ىہاں تک کہ آپ کے بچے مثل آپ کے بلوغ روحانى اور جسمانى حاصل کرىں۔
مىں آپ کے لئے بھى اور آپ کے خىر خواہوں کىلئے بھى عافىت دارىن کى دعا کرتا ہوں لىکن ساتھ مىرى بھى ىہ درخواست ہے کہ ان سے مىرے لئے بھى دعا کرائىں کہ اﷲتعالىٰ عافىت دارىن کے ساتھ مىرا بھى خاتمہ بالخىر کرىں۔ باقى رہا مسائل کا جواب تو مىں آپ کے سامنے طفل مکتب ہوں۔ تاہم کاغذ کالا کرنے کى غرض سے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ اوّل ىہ شعر
نہ کوئى نقص برا ہے نہ کمال اچھا ہے
ىار جس حال مىں رکھے وہى حال اچھا ہے
مجھے اپنے لئے اور دوسروں کے لئے تفوىض پسند ہے، تجوىز پسند نہىں۔ اسى واسطے مىں نے بعض دفعہ اپنى ڈھٹائى کى وجہ سے حضرت والا کے سامنے ىہ شعر پڑھ ڈالا ؎
حضرت نے ىہ سن کر اپنى محبت اور شفقت کى وجہ سے ىہ فرما کر ما شاء اﷲ،جزاک اﷲمجھے بچوں کى طرح خوش کر دىا۔جىسے ننھے بچوں کو سنگترہ دے کر بہلا دىتے ہىں۔
اىک اور بات پتے کى عرض کئے دىتا ہوں حضرت رحمہ اﷲکا اصل مذاق ىہى تھا۔ اب اور سنئے کہ ناجائز تعلقات کا رکھنا تو کسى مسلمان کو بھى گوارہ نہىں ہونا چاہئے۔ اب رہے جائز تعلقات ان کا توکّل سے متصادم ہونا عقل گوارہ نہىں کرتى کىونکہ آپ جىسے لوگ