حضرات کو مىوات مىں شدّى کى تحرىک کى وجہ سے تبلىغ کىلئے بھىجا ىہ ان حضرات کا مرکز تھا احقر نے وہ مسجد بھى دىکھى ہے جہاں ان کا قىام ہوتا تھا۔ آگے والد صاحب کى عبارت) مىں نے اس وبائى مرض مىں بہت کوشش کى دن رات اىک کر ڈالا ، ہىضہ کى روک تھام اور ٹىکہ کا کام کىا اس سے ڈاکٹر مشہور ہوگىا۔ وىسے بھى محکمہ صحت کے معمولى ملازم اور وىکسى نىٹر ، سنٹرى پٹرول کو لوگ ڈاکٹر کہتے تھے۔
ڈاکٹر کے لقب کى وجہ
اىک بار تھانہ بھون حاضرى ہوئى۔ حضرت مولانا عبد المجىد صاحب نے خانقاہ والوں سے ڈاکٹر کہہ کر تعارف کراىا۔ اس سے خانقاہ والوں مىں ڈاکٹر عبد المجىد رىواڑى والے کے نام سے متعارف ہوئے۔ ىہى اطلاع حضرت اقدس تھانوى کو ہوگئى ۔ مولانا شبىر على، مولانا ظفر احمد عثمانى، حضرت خواجہ صاحب ان سب حضرات سے ڈاکٹر کے نام سے تعارف ہوا۔
اىک دفعہ تھانہ بھون کى حاضرى پر حضرت سے تعارف کراىا ”عبد المجىد رىواڑى والا“ خود حضرت نے فرماىا ڈاکٹرصاحب؟ مىں نے فوراً کہا جى ہاں۔ پھر مجلس خاص جو صبح 9،8 بجے کبھى کبھى ہوتى تھى اس مىں بغىر اجازت بىٹھنا منع تھا وہاں بھى لوگ بىٹھے ہوتے مىں جا کر کہتا عبد المجىد رىواڑى والا حاضر ہوجائے؟ فرماتے : بىٹھ جاؤ۔
کئى بار سلام کے بعد جب نام بتانے لگتا تو فرما دىتے مىں نے پہچان لىا۔ اىک دفعہ سہارنپور سے تھانہ بھون آرہا تھا اىک طالب علم جن کا نام مولوى رحم على تھا کہا