الحمدﷲ! مىں نے تمام رذائل اور خصائص کى اصل آپ کے سامنے ظاہر کر دى اور اسى سے تواضع اور تکبر کى حقىقت بھى معلوم ہوگئى۔
غىرضرورى اخراجات
ارشاد فرماىا غىر ضرورى اخراجات کا تحمل حلال مال نہىں کر سکتا اور ناجائز اخراجات کا پوچھنا اور کہنا ہى کىا ہے اور ضرورى اور غىر ضرورى کا معىار ىہ مىرا شعر ہے جو چالىس قبل کہا تھا ؎
بے ضرورت ہىں جو افعال وہ چھوڑ اے نفستو وہ کر جس کى قىامت مىں ضرورت ہوگىحوادث اور پرىشانىوں سے بچنے کا حل
مجھے جو سارى عمر مىں عافىت دارىن حاصل کرنے کا اور خدا کو راضى کرنے کا نسخہ حضرت والا حضرت حکىم الامت کے جوتے سىدھے کرنے سے حاصل ہوا ہے وہ ىہ ہے ”جہاں تک ہوسکے اﷲ کو خوش کرنے کىلئے اس کى مرضى حاصل کرنے کىلئے اس کى مرضى کے موافق اپنے آپ کو جہاں تک ہوسکے مٹا دے“۔
تىرى ہستى کى رنگ و بو نہ رہےفنا ہو ذات مىں کہ تو نہ رہے
کىا گم آپ کو ہم نے جب اس کو بے گماں پاىا