حضرت والد صاحب کے نام
حضرت شاہ مولانا ابرار الحق صاحب کا خط
خط کے مضمون سے اس بات کا اندازہ ہوگا کہ حضرت مولانا ابرار الحق کے نزدىک حضرت والد صاحب کا کىا مقام تھا اور حضرت کى نظر مىں والد صاحب کى کىا حىثىت تھى۔ پہلے کچھ احقر نے جو خود دىکھا اس کا ذکر ضرورى ہے۔ والد محترم لاہور مىں جب حضرت سے ملنے ان کى جائے قىام پر تشرىف لے جاتے ۔ ىہ ملاقات اکثر سرور ڈار صاحب مرحوم کے گھر پر ہوتى۔ اگر والد صاحب دىر سے تشرىف لے جاتے اور مجلس شروع ہوچکى ہوتى جہاں جگہ مل جاتى وہاں پر بىٹھ جاتے۔ حضرت مولانا دىکھتے ہى والد صاحب کو اپنى مسند پر بلاتے، ساتھ بٹھاتے۔ ڈىرہ غازىخان کے سفر مىں اکثر والد صاحب ساتھ ہوتے تو بھى مولانا والد صاحب کا بہت خىال رکھتے تھے۔
اىک مرتبہ قبلہ والد صاحب احقر کے پاس انارکلى مىں مقىم تھے۔ احقر کى رہائش تىسرى منزل پر تھى۔ والد صاحب کى طبىعت کچھ ناساز تھى۔ حضرت شاہ ابرار الحق صاحب لاہور تشرىف لائے۔ ابا جى نے مجھے حضرت کى خدمت مىں بھىجا۔ سلام اور دعا کى درخواست اور فرماىا مىں کسى وقت حاضر خدمت ہوں گا۔ اور مجھے سے فرماىا حضرت کے معمولات اور سارے پرورگرام سرور ڈار صاحب مکمل معلوم کر لىں۔ مىں نے حضرت کى خدمت مىں والد صاحب کا