ہىں۔ہر مسلمان کے ذمہ اس کا التزام ضرورى ہے کہ انسان کى ہر حرکت اور سکون شرىعت مقدسہ کے موافق ہو ىہ فتنہ عبادات مىں ہو رہا ہے کہ آج کل لوگ بکثرت عبادات خداوندى کىلئے اپنے اجسام کو کوئى حرکت دىنا نہىں چاہتے اور اعضاء بدن کو ساکن رکھنا چاہتے ہىں۔ جىسے زبان کو غىبت سے باز نہ رکھنا اور اعضا بدن سے خدا کى عبادت نہ کرنا۔
فکر آخرت
اب تو مىرے خىال مىں بلا تاوىل آخرت ہى کى طرف متوجہ ہوجانا چاہئے۔ دنىا کى طرف آنکھ ناک کان ہاتھ سب بند کر لئے جائىں۔ دنىا کى طرف صرف اتنى ہى توجہ کافى ہے جىسے بڑھاپے مىں آنکھوں مىں روشنى ہوتى ہے مگر کم ، کانوں سے سنائى دىتا ہے مگر بہت کم، آدمى بولتا ہے مگر بہت کم، کھاتا ہے مگر بہت کم، سوتا ہے مگر بہت کم، گھر مىں بہت کم ہاتھوں سے کام کرتا ہے۔ اب بھى دنىا مرغوب رہى اس پر صد افسوس اور صد افسوس۔ اس کى ترغىب ہر مسلمان کو حضور نے دى ہے۔موت کو اتنا ىاد کرو کہ دنىا کى ہر چىز اور حالت بد مزہ اور بے ذوق ہوجائے ۔
قلب کا روشن ہونا
حضرت کى اىک خاتون مرىد نے حضرت والا کو اپنے حال احوال کى اطلاع دى۔ ىہ بہت لمبا خط ہے اور حضرت کے اىک خلىفہ ڈربن افرىقہ مىں تھے