حضرت الشىخ ڈاکٹر عبد المجىد رىواڑوى سے مىرا تعلق
زمانہ طالب علمى سے احقر کو اکابر علماء دىوبند سے بے حد عقىدت ومحبت تھى۔ سکول کے زمانہ مىں بھى احقر ناچىز مرکزى جمعىت علماء اسلام کى طلباء تنظىم کا صدر رہا۔ حضرت حکىم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف على تھانوى قدس سرہٗ کا ذکر خىر تو مىرے والد ماجد سىد محمد اسحاق صاحب کى زبانى گھر مىں بچپن ہى سے سنتے آرہے تھے کىونکہ والد صاحب مرحوم حضرت حکىم الامت تھانوى سے عقىدت و محبت رکھتے تھے اور بارہا والد صاحب کے بقول انہوں نے حضرت حکىم الامت قدس سرہٗ کى زىارت کى سعادت حاصل کى اور متعدد بار حضرت کے وعظ بھى سنے۔ اس لئے بچپن سے حضرت حکىم الامت پھر ان کے خلفاء و متوسلىن کى محبت وعقىدت ، عشق کى حد تک احقر کے دل مىں پىدا ہوگئى۔ سکول و کالج کے زمانہ تعلىم ہى سے حضرت حکىم الامت اور پھر ان کے خلفاء ومتوسلىن کى زىارت کا شوق دل و دماغ مىں بىٹھ گىا۔
1970ء، 1969ء مىں مرکز ى جمعىت علماء اسلام پاکستان کے جلسوں اور کانفرنسوں مىں اکابر علماء دىوبند خصوصاً حضرت حکىم الامت قدس سرہٗ کے جو