تقوىتِ قلب کا اکسىر عمل
اىک صاحب نے سوال کىا کہ تقوىتِ قلب کا کوئى تعوىذ دے دو، معمولى معمولى حادثوں سے دل گھبراتا ہے۔ اس کو ىہ نسخہ ذىل تجوىز فرماىا گىا جو باوجود مختصر ہونے کے نہاىت ہى جامع اور کار آمد ہے۔
ارشاد:ىہ خىال دل مىں جما لو کہ ہمارا ہے ہى کىا جس کے آنے پر خوش ہوں اور جانے پر رنجىد ہوں۔ قلب مومن تو مثل شاہى سڑک کے ہے ہر وقت اس پر لوگ آتے رہتے ہىں اور جاتے رہتے ہىں۔ حوادث خواہ اچھے ہوں ىا برے مثل راہگىروں کے ہىں، وہ آتے بھى رہتے ہىں جاتے بھى رہتے ہىں، سڑک باوجود شکستہ ہونے کے بھى بدستور اپنى جگہ پر قائم رہتى ہے۔ وہ مسافروں کے ساتھ نہىں ہولىتى ۔ اور بادشاہِ وقت اس کى مرمت بھى کرتا رہتا ہے، ضائع نہىں ہونے دىتا۔
اصل قلب کى درستگى
قلب کى درستى ذکراﷲسے ہوتى ہے۔ حاصل سب مضمون کا دو باتىں ہىں:
اىک قلب کى درستگى کا نسخہ استعمال نہىں کرتے اس لئے روز بروز شکستہ ہى ہوتا رہتا ہے۔
دوسرے قلب کو رہگزر نہىں سمجھتے اپنى ملک اور گھر سمجھتے ہىں۔ اس لئے