آرڈر کر دىا تھا۔ تىن اب ارسال ہىں۔ طالبِ دعا احقر عبد المجىد عفى عنہ
عبد الدىان عرض کرتا ہے:
اس خط کے مضمون کو اگر غور اور فکر سے پڑھا جائے تو حضرت بچھراىونى کے جواب کى قدر ہو۔ ہر جواب مستقل اىک رہنما اصول ہے۔مىرے سب سے بڑے بھائى محمد عباس حضرت بچھراىونى کے پاس رہتے تھے انہوں کئى سال بچپن مىں حضرت کے پاس گزارے اور ۲۲ سپارے حضرت کے زىر ساىہ حفظ کئے لىکن مکمل حفظ نہىں کر سکے۔ جس کى وجوہات کا علم تو نہىں لىکن مىرے خىال مىں تقسىم ملک بھى اىک وجہ ہوسکتى ہے۔
مظفر گڑھ کے اىک فاضل دىوبند کا والد صاحب سے اصلاحى تعلق
اب مَىں مظفر گڑھ کے اىک فاضل دىوبند کا جنہوں نے اپنا تعلق اصلاحى والد صاحب سے قائم کىا۔ پہلے ان کا تعلق حضرت مولانا حسىن احمد صاحب مدنى سے تھا۔ والد صاحب نے اپنے شىخ کو اطلاع دى اور ان کى تعلىم کے سلسلہ مىں مشورہ کىا اور حضرت بچھراىونى سے ان کے خط و کتابت کى اجازت مانگى۔ حضرت کو والد صاحب نے تحرىر فرماىا:
اىک صاحب مظفر گڑھ کے فاضل دىوبند حضرت مدنى سے مرىد ہىں اور مىرے سے اصلاحى تعلق قائم کىا۔ کىا مىں ان کو بارہ تسبىح کا ذکر شروع کرا دوں۔