رسومات کى برائى لکھى ہے ، بہن کى شادى ، اپنے بھائى کى لڑکى کى شادى مىں شرىک نہ ہونا ىہ صاف ظاہر ہے دعوت بہت لوگوں کى اور بارات بہت بلائى۔ اس لئے شرکت نہىں فرمائى۔
شادىوں مىں بارات کم بلائى جائے
بہر حال اس کى بہت ضرورت ہے لڑکى کى شادى مىں بارات بہت تھوڑى بلائے۔ اىک ىا دو آدمىوں کو بلائىں اور لڑکے کى شادى مىں بھى، اس سے کہہ دىں بارات بلا کر کىا کرنا ہے۔ پہلے زمانہ مىں بارات زىادہ اس لئے بلائى جاتى تھى اس مىں بھىڑ ہو راستہ مىں چورى ڈاکو وغىرہ کا ڈر ہوتا تھا۔اب جب کہ موٹر اور ہوائى جہازوں کا سفر ہے اب بارات کى کىا ضرورت ہے۔ اىک ىا دو آدمى جائىں اور نکاح پڑھ کر لڑکى لے آئىں۔
جہىز کے متعلق اس وقت تو ىہ کہتے ہىں ہم کچھ نہىں دىں گے، شادى کے بعد کہتے ہىں اٹھاؤ جى سامان۔ بھائى پہلے تو ىوں کہتے تھے ہم کچھ نہىں دىں گے اور جب شادى ہوتى ہے تو فوراً اعلان ہوتا ہے کہ اٹھواؤ جى سامان اٹھاؤ۔ اس وقت کہاں سے سوارى لائے کہاں سامان اٹھوائے۔ عىن وقت پر مىوات کے کہنے کھڑى چوٹ کھڑى چوٹ ، کہنے لگے کہ ٹرک لاؤ اب ٹرک اپنى مرضى کا کراىہ مانگے گا۔ ہم عبد الخالق کى شادى مىں ٹرک سامان کىلئے نہىں لے گئے تھے بلکہ آدمىوں کے لئے لے کر گئے تھے۔ ہمارے اىک دوست کا ٹرک تھا ، انہوں نے کہا اٹھواؤ جى سامان۔ اگر ہمارے پاس اس وقت ٹرک نہ ہوتا تو دىپال پور سے جا