جو پسند کرے وہ ٹھىک ہے اور مجھے معاف کر دىں، مىں نے اپنى پورى کوشش کى ہے، کسى کى طرف دارى نہىں کى۔ عبد المجىد 85-6-10
والدہ صاحبہ کو اور عبد القادر کو ڈىرہ کا مکان دىا لىکن اس کے متعلق خصوصى نوٹ
اس مىں شاىد کوئى اعتراض کرےکہ ىہ مکان صرف ان دو کو دىا ہے اس لئے اس کى وضاحت اىسى طرح کى کہ کسى کو کسى قسم کا شبہ نہ رہے اور نہ ہى کسى کى کوئى برترى ہو۔ ىعنى مکانوں کى قىمت لگا کر تقسىم کىا جائے۔ ڈىرہ کا مکان چونکہ زىادہ قىمت کا تھا اس لئے خصوصى نوٹ تحرىر فرماىا۔
نوٹ:مکان ڈىرہ غازىخان مىں والدہ اور عبد القادر کا حصہ ہے۔ کل پانچ حصے مکان کے کر کے تىن حصہ والدہ صاحبہ اور دو حصے عبد القادر کے ہوں گے۔ اور جو رقم زائد آئى ہے وہ بھى دىنى ہوگى۔ گوىا ان کے مکان مىں ان کے حصے سے جو زائد رقم ہے وہ رقم والدہ اور عبد القادر کے ذمہ ہے۔
سبحان اﷲ۔ لىکن تقسىم کے وقت سارے ورثا بالغ تھے اس لئے ہم سب بہن بھائىوں نے اپنى طرف سے وہ رقم معاف کر دى اور ڈىرہ والا مکان ان دونوں کو دے دىا گىا۔ بقىہ جائىداد مىں والد صاحب کى وصىت کے مطابق عمل ہوا۔
وصىت کے بارے مىں عمل کى تاکىد
غور سے اور محبت سے پڑھىں، دل کھول کر عمل کرىں، ہر بھائى بہن ىہ