شىخ طرىقت رہبر شرىعت
حضرت الحاج ڈاکٹر عبد المجىد رىواڑوى
شىخ طرىقت حضرت الحاج سىدى ڈاکٹر عبد المجىد رىواڑوىؒ حکىم الامت حضرت مولانا اشرف على تھانوىؒ کے خلىفہ ارشد حضرت مولانا عبد المجىد بچھراىونىؒ کے معتمد علىہ اور خلىفہ اعظم تھے۔ آپ استاذ العلماء حضرت مولانا خىر محمد کے بھى خاص متعلقىن مىں سے تھے۔ اور آپ کو حضرت مولانا جالندھرىؒ نے جامعہ خىر المدارس کا ناظم مقرر فرماىا تھا اور آپ پر مکمل اعتماد کىا تھا۔ آپ کى سادگى ، بے تکلفى ، بے ساختگى ، مسلک، پختگى ، بزرگى اور سب سے بڑھ کر شفقت اور رحمت اور خصوصى محبت کا تعلق ہمىشہ دل پر نقش رہے گا۔ آپ تواضع و انکسارى، حلم اور بردبارى اور صبر وقناعت کا پىکر تھے، حضرت حکىم الامت نور اﷲمرقدہٗ سے بے پناہ عقىدت و محبت تھى۔ اور سارى عمران ہى کے مسلک و مشرب پر بڑى سختى سے عمل پىرا رہے نجى مجالس ہوں ىا علمى محفلىں ہمىشہ اپنى گفتگو مىں حضرت تھانوىؒ کے حوالے سے بات چىت فرماتے حضرت اور دىگر اکابر دىوبند کے حالات و واقعات ہر مجلس اور ہر محفل مىں بڑى محبت سے بىان فرماتے رہتے تھے۔ آپ کا حلقہ متوسلىن و متعلقىن بہت وسىع