ساتھ زندہ رہا مىں اب بھى وىسا ہى ہوں مىں امن اور عافىت اﷲتعالىٰ کى مرضىات پر قائم رہنے کو سمجھتا ہوں۔ جس امن اور عافىت کو عام امن اور عافىت سمجھتے ہىں اس امن اور عافىت مىں کفار بھى شرىک ہىں اور کفار ہم سے زىادہ امن اور عافىت مىں ہىں۔ تو اىسے امن اور عافىت کو امن اور عافىت سمجھنا ىہ اىسا ہے جىسے صورت ظاہرى کے اعتبار سے ابوجہل اور رسول کو اىک سمجھنا۔
مومن کى حقىقى شان
کسى کو اىسا دھوکہ دىنا کہ اس کا حق شرعى فوت ہوجائے ىہ بے دىنى کى بات ہے۔ اور کسى کو اس طرح دھوکہ دىنا کہ اس سے اپنا حق وصول ہوجائے ىہ خوشى فہمى کى بات ہے۔ اور دھوکہ مىں آنا ىہ بے عقلى کى بات ہے۔ اور مومن کامل ان دوباتوں سے محفوظ ہوتا ہے۔ نہ کسى کے دھوکے مىں آتا ہے نہ کسى کو دھوکہ دىتا ہے۔ ىہ اعلىٰ درجہ کى سىاست اور فراست ہے۔
کسى کافر کا اسلام ثابت کرنا کفر ہے
جو شخص گاندھى کا اسلام ثابت کرے گا اپنے کفر کا مقر اور مُثبِت سمجھا جائے گا۔ جىسے کہ زمانِ حال مىں غلام احمد قادىانى کے اسلام کا ثبوت دىنے والے خود اقرارى کافر ہوگئے۔ اس کو تو کىا مسلمان ثابت کرتے اپنا بھى اىمان کھو دىا۔ دىکھو مقدمہ بہاولپور