کپڑا سىنے والے ىا تعمىر کرنے والے راج مزدور کا درجہ ہے۔
ہر اچھے کام پر حمد و ثنا کرنا چاہئے
ہر نىک اور اچھى بات کے اوپر اﷲتعالىٰ کى حمد کرنى چاہئے۔ خوبىاں سب انہى کے لئے ہىں۔ دىکھو بندوق اور تلوار کتنى ہى اچھى ہو مگر خود بخود نہىں چل سکتى جب تک کوئى چلانے والانہ ہو ۔ ىہى حقىقت ہے مخلوق کے احوال کى جب تک اﷲتعالىٰ سبحانہٗ نہ چاہے کسى کے کرنے اور چاہنے سے کچھ نہىں ہوتا۔ مگر چونکہ انسان کو اﷲتعالىٰ نے قدرت، عقل وفہم اور اختىار عطا فرماىا اس لئے ىہ مکلف ہے۔ اور ىہ برائى اور بھلائى اس کى طرف منسوب ہوتى ہے۔
حاصل ىہ ہے کہ بندہ کے لئے بدوں کئے چارا بھى نہىں ، لىکن کام جب ہى بنتا ہے جب حق تعالىٰ کى مشىت اور ارادہ شامل حال ہوتا ہے۔
طبىعت پر بوجھ اور ثقل کى عجىب توضىح
اىک صاحب جنہوں نے اپنى طبىعت پر بوجھ اور ثقل کى شکاىت کى اس کے جواب مىں فرماىا :طبىعت پر بوجھ اور ثقل کا رہنا ىہ علامت ہے اس کى کہ اﷲتعالىٰ علوم واسرار کا دروازہ آپ پر کھولىں گے۔ ىہ ثقل اىسا ہے جىسے حاملہ عورت کو ہوا کرتا ہے اس مىں بشارت ہے کہ ىہ عورت صاحبِ اولاد ہوگى۔ ىا جىسے حضور پر بوقت نزول وحى ثقل ہوا کرتا تھا، مبارک ہو۔