سمجھے جو مل رہا ہے اﷲتعالىٰ کا شکر ہے، مہربانى ہے۔
اور ىہ بات سب لڑکے لڑکىاں ىاد رکھىں چاہے کوئى لڑکا ہو ىا لڑکى ہو، بعد مرنے کے مجھے تمہارے معاملات اور کرتوت اعمال اچھے ىا برے قبر مىں فرشتے پہنچاتے رہىں گے۔ بعد مرنے کے مىرے پاس تمہارى آپس کى لڑائى اور جھگڑے اور لىن دىن مىں گڑ بڑ اور دوسرے برے قصے مجھے نہ پہنچىں۔ مجھے اچھى اچھى باتىں قبر مىں پہنچتى رہىں تاکہ مىں خوش رہوں۔ کوئى آپ کى رنجش نہ پہنچے اور ىہ سوچىں کہ ىہ سب کچھ اﷲتعالىٰ کے فضل و کرم سے مجھے اﷲتعالىٰ نے دىا ہے، کوئى دادا پرداداکى جائىداد نہىں، اس لئے مجھے خوش رکھىں اور مرنے کے بعد کوئى رنج نہ پہنچائىں۔ فقط عبد المجىد 86-6-28/20 شوال 1406ہجرى۔
والد صاحب کا تقسىمِ وراثت کىلئے کمىٹى بنانا
والد صاحب نے جہاں پر جائىداد تھى ان تىنوں جگہ اىک کمىٹى بنائى اور اس مىں فرماىا مزىد جس کو چاہىں شامل کر لىں۔ لىکن اس کمىٹى کى ضرورت ہى نہىں آئى ۔ مفصل وصىت نامہ مىں ان حضرات کے اسمائے گرامى شامل ہىں ۔
مفصل وصىت نامہ