بروفات حضرت ڈاکٹر عبد المجىد صاحبؒ (رىواڑى والے)
تحرىر تعزىت بقلم حضرت مولانا نجم الحسن صاحب تھانوىؒ کى تلخىص
ہمارے مشفق اور بزرگ حضرت ڈاکٹر عبد المجىد صاحب خلىفہ حضرت مولانا مولوى عبد المجىد صاحب بچھراىونى مورخہ 9/ستمبر 1988ء بروز جمعرات بوقت دو بجے صبح ملتان مىں اپنے خالق حقىقى سے جا ملے۔ ۔، اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رٰجِعُوْنَ“اﷲتعالىٰ ان کو اپنے جوارِ رحمت مىں مقام عالى اور پس ماندگان کو صبر جمىل عطا فرمائے۔ آمىن ثم آمىن
پاکستان بننے کے بعد ان سے اس عاجز کى ملاقات ”مجلس صىانۃ المسلمىن“ کے پہلے سالانہ اجتماع کے موقع پر لاہور مىں ہوئى۔ ان کى سادگى، بے تکلفى، بے ساختگى، پختگى، بزرگى اور سب سے بڑھ کر شفقت و رحمت اور خصوصى محبت کا نقشہ آج تک دل پر موجود ہے۔ تواضع و انکسارى ، حلم و بردبارى اور قناعت وصبر کا تو وہ گوىا پىکر تھے۔ اپنے بزرگوں کے طرىق پر چلنے اور دوسروں کو اس پر چلانے کا بے پناہ جذبہ اﷲنے ان مىں رکھا تھا۔
مجلس کے ساتھ ان کے دلى تعلق کا اندازہ اس سے لگائىے کہ نہ صرف وہ سالانہ اجتماع مىں بڑى پابندى ، اہتمام اور لگن کے ساتھ تشرىف لاتے بلکہ ہم خدام کى استدعا پر ہمارے ساتھ تبلىغى اسفار مىں بھى باوجود ضعف، پىرانہ سالى