ىہ بکرى کا گوشت لے جاؤ۔مىں نے ان سے کہا پٹواؤ گے۔ انہوں نے کہا اس معاملہ مىں آپ کو کچھ نہىں کہا جائے گا۔ اس پر مىں گوشت لے آىا۔ مىاں محمد سلىمان چھوٹى پىرانى کے ملازم کو سب بات بتا کر گوشت اندر بھىج دىا۔ اس دن ظہر کے بعد حضرت والا سے ملاقات ہوئى تو فرماىا : مىں نے پہچان لىا۔ الحمدﷲ! مىں تو اس کو اپنى بڑى سعادت اور کامىابى سمجھتا ہوں کہ حضرت پہچان لىں ورنہ وہاں لاکھوں آدمى آتے ہىں کس کس کو پہچانىں۔
ڈانٹ اور خفگى
تھوڑى تھوڑى ڈانٹ تو کئى بار ہوئى۔ حضرت کى ڈانٹ اور خفگى خود صاحب واقعہ کى اصلاح اور درستى کے لئے ہوتى تھى ؎
منبع صد کرم تىرا لطف بھرا عتاب تھا
سارے تعلقات کا وہ ہى تو فتحِ باب تھا
ترے محبوب کى ىا رب شباہت لے کر آىا ہوں
حقىقت اس کو تو کر دے مىں صورت لے کر آىا ہوں
جو اشرف تھا زمانہ جو اشرف ہے زمانہ مىں
مىں اىسے تىرے اشرف کى عقىدت لے کر آىا ہوں
خدا کا شکر ہے بے شک بڑى تقدىر رکھتے ہىں
جو ہے ہر طرح پر کامل ہم اىسا پىر رکھتے ہىں