شخصىت سے مکمل آگاہ ہوجائے ورنہ مىں اپنے طور پر اپنے والد کى جدائى نہىں بھلا سکتا ؎
درد من کمتر از دردِ حضرت ىعقوب نىست
او پسر گم کردہ بود من پدر گم کردہ ام
ولادت وطن مالوف
خاندانى پس منظر:
نام نامى: عبد المجىد بن عبد الصمد بن عبد اﷲ
جائے ولادت: رىواڑى نزد دہلى
قوميت: مىو، بالوت
اصل وطن پاٹودى تھا ، ہمارے پردادا رىواڑى منتقل ہوگئے تھے۔
صحىح تارىخ پىدائش اندازے کے مطابق 1905ء کے قرىب ہے۔اتفاقاً قبلہ والد صاحب کے دستِ مبارک کى لکھى ہوئى اىک تحرىر مل گئى جس کا عنوان تھا:
”پىدائش ، شادىاں، اولاد و حج و تعلىم“
پيدائش:احقر عبد المجىد بن حاجى عبد الصمد کى پىدائش شروع سال 1322ھ مطابق 19 مارچ 1905ء ہے۔ رىواڑى محلہ بروار، مرحوم دادا جان عبد اﷲخاں نے عقىقہ کىا۔
تعليم :اوّل رىواڑى مىونسپل کمىٹى کے پرائمرى سکول مىں داخلہ لىا۔ وہاں سے چھٹى جماعت سےساتوىں تک سکول رىاست پاٹودى جہاں احقر کے چچا عبد الرحمٰن خاں