نقصان نہىں ہوتا نہ ہى اس کے ثواب مىں کمى ہوتى ہے۔ اس کو روزہ کا پورا ثواب مل جاتا ہے اسى طرىقے سے جب کوئى آدمى کسى کو قرآن شرىف پڑھ کر ىا قل شرىف پڑھ کر ىا نفلىں پڑھ کر کسى کو ثواب پہنچائے گا ىا کسى کو کچھ دے کر مثلاً نقد ، کپڑے ، کھانا وغىرہ ان سے بھى ثواب پہنچاىا جا سکتا ہے۔
غرض کہ تمام گھر والے لڑکے لڑکىاں اولاد کہ جب اس کا کوئى بڑا ماں باپ دادا ، نانا فوت ہوجائے تو ہر روز اس کے لئے اىصالِ ثواب کىا کرىں۔ غرضىکہ چند چىزىں اىسى ہىں کہ مرنے کے بعد بھى فائدہ پہنچا سکتى ہىں
ىہى تجھ کو دھن ہے رہوں سب سے بالا
ہو زىنت نرالى ہو فىشن نرالا
جىا کرتا ہے کىا ىونہى مرنے والا
تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکہ مىں ڈالا
جگہ جى لگانے کى دنىا نہىں ہے
ىہ عبرت کى جا ہے تماشا نہىں ہے
دعا
حضرت والد صاحبنے کىسٹ مىں جو اپنى اولاد کىلئے نصىحتىں رىکارڈ فرمائىں وہ نصىحتىں بہت ہى اہم ہىں۔ اس لئے مىرى سب بہن بھائىوں اور ان کى اولاد سے گذارش ہے ان کو کم از کم ہر مہىنے مىں ضرور اىک دفعہ پڑھا کرىں انشاء اﷲ العزىز اس کا بہت فائدہ ہوگا۔عبد الدىان سلىمى