پھر اپنے کام مىں مصروف ہوجانا۔ بعد مىں حضرت مولانا محمد الىاس صاحب کاندھلوى بھى ان حضرات کے ساتھ شرىک ہوگئے۔
حضرت تھانوى کے حوصلہ افزا کلمات
السلام علىکم ! حالات سے بہت کچھ امىدىں ہوئىں ہىں۔ اس سے پہلے آپ جىسے مخلصوں کا جانا پھر مولوى محمد الىاس صاحب کا ساتھ ہوجانا ىقىنى کامىابى کى اُمىد دلاتا ہے۔ علم غىب تو حق تعالىٰ کو ہے مگر مىرا قلب شہادت دىتا ہے کہ انشاءاﷲ سب وفود سے زىادہ نفع آپ صاحبوں سے ہوگا۔
حضرت بچھراىونى و حضرت مفتى عبد الکرىم کى کارگذارى
تقرىباً½1سال بعد اىک جماعت نے تمام تبلىغى علاقہ ىعنى 29 اضلاع کا مفصل حال لکھ کر شائع کىا اور اس روئىداد مىں اس کى تصرىح بھى تھى کہ ضلع گڑگاؤں کى تحصىل پلول جہاں حضرت مفتى صاحب اور مولانا عبد المجىد صاحب کار تبلىغ انجام دىتے تھے فتنہ ارتداد روکنے کے لئے ىہ دونوں حضرات اوّل نمبر پر رہے تب معلوم ہوا کہ حضرت تھانوىؒ کى ىہ بشارت اور پىش گوئى خدا کے فضل سے بالکل صحىح ثابت ہوئى۔ سَو سے زائد مدرسے قائم کئے جن کى مالى امداد مىں حضرت تھانوىؒ نے کافى حصہ لىا۔