اس حوالہ سے نقل کر دىا جائے گا۔ عبد الدىان
سلسلہ تھانوى کى برکات
حضرت قبلہ والد صاحب جب لاہور تشرىف لائے اور تقرىباً اىک ماہ انار کلى احقر کے پاس قىام کىا۔ حضرت تھانوى کے سلسلہ کى برکات پر حضرت اقدس عارف باﷲحضرت مفتى محمد حسن صاحب دو ملفوظات کمالات حسن سے نقل فرمائے ہىں، ص52 ص53 حوالہ دىا۔
مضمون
اىک مرتبہ حضرت مفتى صاحب اىسے وقت حضرت کے پاس پہنچ گئے حضرت کے دستِ مبارک مىں بڑے دانوں والى تسبىح تھى۔ حضرت مفتى صاحب فرماتے پتہ نہىں مجھے کىا ہوگىا مىں نے بہت جرأت کى اور بآواز بلند کہا: حضرت، حضرت! حضرت نے مىرى طرف نظر اُٹھائى۔ مَىں نے (ىعنى حضرت مفتى صاحب) نے عرض کىا حضرت دل مىں ىوں آتا ہے کہ اگر اﷲتعالىٰ اىک لاکھ برس کى عمر دے دىں اور اس لاکھ برس مىں سجدہ مىں پڑا رہوں اور اس بات کا شکر ادا کرتا رہوں کہ اﷲتعالىٰ نے حضرت کادامن عطا فرما دىا تو اس اىک نعمت کا شکر ادا نہىں کر سکتا۔حضرت نے فرماىا :ہاں! آپ کو اىسا ہى سمجھنا چاہئے۔ اندازہ ہوسکتا ہے کہ حضرت مفتى محمد حسن صاحب کے نزدىک حضرت کتنى بڑى دولت اور گنج گراں ماىہ تھے۔