انفرادى ہر شخص اپنے نفس سے بھى کر سکتا ہے ىا نہىں؟ اور دونوں مطالبوں مىں کىا فرق ہے۔ اگر عدل اور انصاف سے کام لىا جائے تو ىہ سوال تسلى کے لئے ہى نہىں بلکہ کام کرنے کىلئے اعلىٰ درجہ کا سبق ہے۔
وساوس کا اعلىٰ درجہ کا علاج قلب گذرگاہ ہے
ارشاد:قلب گذرگاہ ہے ىعنى راستہ، اس پر بدمعاش لوگ بھى چلتے ہىں اور نىک لوگ بھى چلتے ہىں، نہ اچھے لوگوں کے لئے قىام گاہ نہ برے لوگوں کے لئے۔ اىسے ہى خىال کو سمجھو قلب نہ برے خىالوں کى قىام گاہ ہے نہ اچھے خىالوں کى۔ بلکہ اﷲتعالىٰ کے بسنے اور بسانے کى جگہ ہے، مخلوق کىلئے گذرگاہ اور حق تعالىٰ کى قىام گاہ۔ بس جب ىہ بات سمجھ مىں آگئى تو ىوں سمجھو کہ سارى مخلوق خواہ اچھى ہو ىا بُرى خود مخلوق ہو ىا اس کے خىالات حق تعالىٰ کى قىام گاہ کا طواف کرنے آتے ہىں اور جاتے ہىں۔ اگر ان کى روک تھام کى کوئى فکر مىں پڑے گا تو اپنى عمر کو برباد کرے گا، کسى کے روکے سے خىالات رکىں گے نہىں۔
آخر بىت اﷲ کے طواف کرنے کے لئے بھى اچھے اور بُرے ہر طرح کے لوگ جاتے ہىں کىا کسى کو حق ہے کہ وہاں کسى کو روک دے۔ اور ىہ بھى ىاد رکھنے کى بات ہے کہ وسوسہ کفر کا بھى کفر نہىں کىونکہ کفر اور اسلام اختىارى چىزىں ہىں جب تک ہر دو مىں سے کسى کو خود اختىار نہ کرے گا نہ مومن ہوگا نہ کافر ہوگا۔ وسوسہ اور خىالات وغىرہ غىر اختىارى چىزىں ہىں ان ہر دو کے آنے جانے سے نہ آدمى مومن ہوسکتا ہے نہ کافر ہوگا۔ اور