اىمان حقىقى اور اىمان کامل
فرماىا اىمان ىہ ہے کہ اﷲاور رسول کو ہر بات مىں سچا سمجھتا ہوں خواہ ان کى باتوں کو جانتا ہو ىا نہ جانتا ہو۔ بس اتنا کافى ہے کہ اﷲاور رسول کے مىں سب حکموں کو مانتا ہوں خواہ وہ متعلق حرام کے ہوں ىا حلال کے۔ رہا اىمان کامل تو اس کے چند درجات ہىں:
اىک تو تمام دىن کو بالتفصىل معلوم کر کے اس پر مکمل عمل کرنا۔
دوسرا درجہ ىہ ہے کہ اﷲتعالىٰ کى حرام کى ہوئى چىزوں سے نفرت ہوجائے اور اﷲتعالىٰ کى محبوب چىزوں سے رغبت اور محبت ہوجائے۔ اور رغبت محض اﷲ اور رسول کى وجہ سے ہو، اپنے نفسانى تعلق کى وجہ سے نہ ہو۔
اوراىک درجہ ىہ ہے کہ اﷲتعالىٰ کى محبوب چىزوں سے حماىت کا تعلق ہوجائے۔ جىسے ماں باپ کو اپنے بچوں کى حماىت ہوتى ہے، اگر کوئى ان کو ستائے خواہ آدمى و ىا جانور اپنے بچوں کى حماىت مىں فوراً لال پىلا ہوجاتا ہے۔ اپنى جان دىنے سے اور دوسرے کى جان لىنے سے درىغ نہىں کرتا۔ دور کىوں جاتے ہو کتى اور بلى کو دىکھو ان کے بچوں کو کوئى ٹىڑھى نگاہ سے نہىں دىکھ سکتا۔ مرغى اپنے انڈوں اور بچوں کى وجہ سے کتے کے سامنے کھڑى ہوجاتى ہے۔ بس اسى کا نام ”جہاد“ ہے۔ اﷲکا قول بالا کرنے کىلئے انسان اپنى جان اور مال قربان کرنے کىلئے بے درىغ آمادہ