مطابق زندگى گزارو گے لڑکا ہو ىا لڑکى ہو ىا ان کى اولاد ہو پرىشانى نہىں ہوگى اور نہ کوئى دقت ہوگى۔
نماز کے متعلق وصىت
ہاں! پہلے پہلے نماز ہے۔ کىونکہ قىامت مىں سب سے پہلے نماز کا سوال ہوگا۔ دوسرا اﷲمىاں نے فرماىا نماز برائىوں سے روکتى ہے۔ اگر اىک شخص پکا نمازى ہوجائے تو وہ تمام برائىوں سے بچ سکتا ہے۔ ہمارى اولاد جو ہے لڑکے ، لڑکىاں ، ان کى اولاد ان سب کا ىہ حال ہے کہ نماز مىں سستى کرتے ہىں ، مَىں بڑے زور کے ساتھ سب کو نصىحت کرتا ہوں وصىت کرتا ہوں کہ نماز مىں سستى نہ کرىں، نماز باجماعت ادا کرىں اگر کبھى سستى ہوجائے تو رات کو سونے سے پہلے سب نمازىں پورى کر کے سوئىں۔ مىں نے دىکھا لڑکىاں اس مىں بہت سست ہىں، لڑکىوں کى اولاد اور لڑکوں کى اولاد بالکل سست ہے۔ جب خود سست ہوں گے اولاد آپ سست ہوگى۔اس لئے اب ىہ دىکھا گىا ہے کہ رمضان شرىف آىا ہوا ہے ،رمضان کے روزے تو رکھ لئے لىکن نمازوں مىں سستى ہے ۔ بھائى ! ىہ بہت ضرورى چىز ہے نماز اىسى چىز ہے اس کو کسى حالت مىں نہىں چھوڑنا چاہئے، رات کو نىند آجائے تو جب بھى آنکھ کھلے نماز پڑھ لے، نماز پڑھے بغىر مت سوئے، نماز کے متعلق تو ىہ بات ہوگئى۔