ہے۔ اس پر اگر مخالفىن پاکستان غور کرىں تو جواب انڈىا اور پاکستان دونوں جگہ کا ہوسکتا ہے۔
مخلوط حکومت دو باتوں کى تحقىق:
کسى زمانے مىں مسلمانوں اور کافروں کى مشترک سلطنت ہوئى ہے ىا ہوگى؟ اﷲ اور رسول نے کہىں اىسا فرماىا ہے کہ مسلمانوں اور کافروں کى حکومت مشترک ہوگى اور مسلمانوں کو کوئى ضرر نہىں پہونچے گا؟
ىہ بات قابلِ تحقىق ہے کہ کسى زمانہ مىں باوجود شدىد اختلاف کے مشرکوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے ساتھ مقابلہ کسى مسلمان کى جماعت نے کىا ہے ىا حضور نے اس شرکت کو مسلمانوں کے لئے اور اپنى امت کے لئے مفىد فرماىا ہو ىا مضر؟
ان دو باتوں کى تحقىق کے بعد جب مسائل حاضرہ مىں تفتىش کى جائے گى تب سود مند ہوسکتى ہے۔
پاکستان کے بارے مىں حضرت بچھراىونىؒ کا نظرىہ
اىک مىواتى صاحب کا اس مضمون کا خط آىا کہ اکثر لوگ ہندوستان واپس جا رہے ہىں ان کو دىکھ کر ہمىں بھى وطن کى ىاد ستاتى ہے۔ ہمىں مشورہ دىں ہم کىا کرىں جاوىں ىا نہ جائىں؟