عبد الدىان
انسان پر تىن چىزوں کا اثر ہوتا ہے:
امور طبعىہ بشرىہ
امور عقلىہ محضہ
امور شرعىہ
بعض لوگ تو اىسے ہوتے ہىں کہ سارى عمر امور بشرىہ کے غلام بنے رہتے ہىں، وہ عقل اور شرع کو جانتے ہى نہىں کہ کس چىز کا نام ہے۔ اور بعض لوگ اىسے ہوتے ہىں ان پر امور عقلىہ کا غلبہ ہوتا ہے وہ امور طبعىہ کو نظر انداز کر دىتے ہىں۔
بعض لوگوں پر شرىعت کا اس قدر غلبہ ہوتا ہے کہ وہ امور بشرىہ عقلىہ سب کو خىر باد کہہ دىتے ہىں۔ اور بعض حضرات اىسے بھى ہوتے ہىں کہ ان کے اندر امور طبعىہ ، عقلىہ اور شرعىہ کامل درجہ کے ہوتے ہىں اىسے لوگ حضرات انبىاء اور متبعىن انبىاء مىں ہوتے ہىں۔جن مىں تىنوں قوتىں اعلىٰ درجہ کى ہوتى ہىں اور ہر اىک کا استعمال بموقع اور بر محل ہوتا ہے۔ اىسے لوگ صحابہ مىں اکثر اور اولىاء مىں بہت قلىل اور مُرىدوں مىں نہاىت نادر الوجود ہوتے ہىں۔ مىں نے اپنى سارى عمر مىں اىسے دو شخص دىکھے ہىں: اىک حضرت حکىم الامت ، دوسرے مولانا رشىد احمد صاحب گنگوہىؒ۔ حضرت حاجى صاحب کے اصحاب ماشاء اﷲسب ہى لوگ بڑے بڑے کمالات کے متصف تھے مگر طبىعت اور