اور جس شخص کى نظر مىں امام مہدى اور دجال لعىن کے خروج کا فتنہ موجود ہو خصوص قىامت کا قائم ہونا اور زمىن و آسمان کا درہم برہم ہونا وغىرہ جس شخص کے عقىدے مىں داخل ہو اس کے لئے تو ىہ حالات حاضرہ موت کے مقابلہ مىں خفىف سے بخار کے برابر بھى حقىقت نہىں رکھتے۔ لىکن راہ مستقىم پر قائم ہونے والے حضرات کسى فتنہ سے اپنى راہ سے نہىں ہٹ سکتے۔ىہ بات ىاد رکھنے کى بات ہے اور اىسے وقت مىں سب ہى چىزوں کو چھوڑ دىنا گوارہ کر لو لىکن دىن کو مضبوط پکڑے رہو۔
فقير اور غنى كى اصل تعريف
فقىر وہ ہے کہ باوجود سر تا پا حاجت مند ہونے کے کسى چىز کا مالک نہ ہو اور جو چىز بظاہر اس کى ملک مىں ہو اس پر تصرف اجىرانہ ہو مالکانہ نہ ہو۔
اور غنى وہ ہے کہ باوجود سب چىزوں کے مالک ہونے کے حاجت کسى شى کى نہ رکھتا ہو جىسے عبد اور معبود ”وَاللّٰهُ الْغَنِيُّ وَ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ“ کے ىہى معنىٰ ہىں۔
اصل تکبر کى حقىقت
استحقاق کسى شخص کو بھى کسى قسم خواہ چھوٹا ہو ىا بڑا حاصل نہىں۔ جس کو جو ملا ہے ىا ملے گا خدا کے فضل سے ملا ہے اور ملے گا۔ مانگے والے کى آواز مىں اىسى قوت نہىں ہوتى جىسى اپنا قرض مانگنے والے کى آواز مىں ہوتى ہے۔ جو شخص اپنے آپ کو کسى شے کا مستحق سمجھے وہ تکبر سے برى نہىں ہوسکتا اور بڑائى خدا کى صفت ہے۔ اور تواضع بندہ کى صفت ہے اگر بندہ بڑائى کا دعوىٰ کرے تو ىوں سمجھو کہ گوىا فرعونىت کرتا ہے۔