اولاد کے لئے نصائح
ىہ کىسٹ مولوى عبد المنان سلمہ الرحمن نے ارسال کى ہے۔ احقر تو پہلے والد ماجد کى آواز سن کر اىسا مبہوت ہوا جو بىان سے باہر ہے۔ پھر الحمدﷲ، اﷲکا نام لے کر اس کو ٹىپ رىکارڈ سے صفحۂ قرطاس پر نقل کرنا شروع کىا:
نحمدہٗ و نصلى على رسولہ الکرىم، اما بعد!
فاعوذ باﷲمن الشىطان الرجىم، بسم اﷲالرحمن الرحىم
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُونِ
بہت دن سے گھر والوں کا ىہ تقاضا تھا کہ کوئى تقرىر بھرو۔ ىہ کچھ نصىحتىں ہىں جن کو اگر کوئى ىاد رکھے تو اس مىں فائدہ ہے دنىا کا بھى ، آخرت کا بھى ۔ تبرکاً مىں نے جو آىت پڑھى ہے اس مىں اﷲتعالىٰ نے ارشاد فرماىا کہ ہم نے جنوں اور انسانوں کو نہىں پىدا کىا مگر عبادت کىلئے۔ پس اگر ىہى اىک بات سارى عمر مىں ىاد رکھىں کہ ہم دنىا مىں کىوں آئے؟ پھر خرابى کى طرف انسان جائے گا ہى نہىں۔ کىونکہ اﷲتعالىٰ نے تو ىہ فرماىا عبادت کىلئے پىدا کىا اور ہم فضولىات مىں مبتلا ہوں۔ ىاد رکھىں اﷲتعالىٰ نے ہمىں جو ىہاں بھىجا ہے عبادت کىلئے بھىجا ہے۔ عبادت ىہ ہے کہ نماز، روزہ وغىرہ ىہ جو چىزىں ہىں عبادت ہىں مثلاً نماز جو پانچ وقت کى عبادت ہے دس منٹ بھى اىک نماز کا لگاؤ تو زىادہ سے زىادہ اىک گھنٹہ روزانہ ہوا۔ ۔ اب جو فارغ وقت ہے وہ بھى اﷲکى عبادت مىں گزارنا ضرورى