مال وجاہ نفسانى خواہشوں کے لئے حاصل کرنا گناہ ہے
مال و جاہ کى فراوانى نفسانى خواہشوں کى تکمىل کے لئے حاصل کرنا گمراہى ہے۔ جتنے بھى فرعون دنىا مىں پىدا ہوئے ہىں ان سب کى زندگى کا حاصل ىہى تھا۔ اور اب بھى جو لوگ احکام شرعىہ اور فرمان نبوىہ سے ٹکر لىتے ہىں وہ بھى ان سابقہ فرعونوں کے متبع ہىں چاہے وہ کسى ہى قبىل سے کىوں نہ ہوں۔
اہل حق کى کتابىں اور ان کى صحبت
اہل حق کى کتابىں دىکھنا ىا ان کے پاس بىٹھنا اگر کسى کو نصىب ہوتا ہے تو اس کا اثر صرف اعضائے خارجىہ تک رہتا ہے، قلب اور دماغ تک اس کا اثر نہىں ہوتا۔اور آنکھوں اور زبان کا کام صرف اتنا ہے جىسے کسى طالب کو کوئى شخص اس کے محبوب کے دروازہ تک پہونچا دے۔ اب ىہ طالب وىسے ہى دروازہ پر سے واپس تشرىف لے جاوىں تو ان طالب کو تو محبوب کے محل اور مسکن کى ہى خبر نہ ہوئى ۔ پھر ان کے طالب ہونے کا دعوىٰ صرف اس حد تک باقى رہا جس حد تک اﷲاور رسول کے تذکرہ اور ذکر سے زبان اور آنکھىں آشنا ہوئى ہىں۔
اطاعت اور رضا اور جن چىزوں سے محبوب خوش ہوتا ہے وہ صرف اپنے آپ کو حوالہ کرنا اور ان کے حکم کو بجا لانا ہے۔ اس کے بغىر کامىابى ىا محبوب سے ملاقات نہىں ہوسکتى ۔ عبد الدىان