آپ کے دادا کے مىرى تعلىم اور مىرے اوپر بہت احسانات ہىں جن کا بدلہ مىں ادا نہىں کر سکتا ہوں۔ مىں ان سے کہا کرتا آپ ان کے لئے اىصال ثواب کىا کرىں۔
دادا جان کى نصىحت
وہ دادا جان کى اىک نصىحت بىان کرتے ہىں کہ نہ قرض دو نہ قرض لو۔ اس مىں بہت راحت ہے۔ ہمارے دادا نہ کسى سے قرض لىتے تھے اگر کوئى مانگتا تو اس کى مدد کر دىتے ہىں اور کہتے تھے ىہ قرض نہىں۔ تقسىم کے بعد خانىوال حالات تنگى کے تھے لىکن انہوں نے کسى سے کبھى قرض نہىں لىا۔ ما شاء اﷲ طوىل عمر پائى۔ سو سال خانىوال مىں 1957،1958ء مىں انتقال ہوا۔ جنازہ والد صاحب مرحوم نے پڑھاىا۔
حضرت والد صاحب کا اىک خواب
بنام حضرت مولانا عبد المجىد بچھراىونىؒ
حضرت والا السلام علىکم ورحمۃ اﷲوبرکاتہ!
ىوں تو احقر کو بہت سے خواب نظر آتے ہىں لىکن احقر خوابوں کا خىال نہىں کرتا۔ اىک خواب ىہاں آنے سے دو تىن ىوم پىشتر نظر آىا وہ ىہ ہے کہ:
کسى مقام پر حضرت حکىم الامت مولانا تھانوى مدظلہ عالى ہىں اور اىک آدمى کى حجامت بنا چکے ہىں ۔ مَىں سر منڈانا چاہتا ہوں حضرت مىرى بھى حجامت