مشکل تو تھا لىکن احقر کو اس سے بہت فائدہ ہوا۔ پھر مولانا نے اىک موقع پر حضرت ڈاکٹر صاحب کے حوالے سے فرماىا تقرىر شروع کرنے سے پہلے
رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ وَ يَسِّرْ لِيْٓ اَمْرِيْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِيْ يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ
سات دفعہ پڑھ لىا کرو۔
حضرت والد صاحب جن شہروں مىں ملازمت کے سلسلہ مىں تشرىف لے گئے
(۱)انبالہ (۲) حصار (۳) گڑگاؤں (۴) جھنگ (۵) جہلم (۶)پاکپتن (۷) لاہور (۸) چىچہ وطنى (۹) کسوال (10) مظفر گڑھ(11) ملتان(12) راولپنڈى (13) اىبٹ آباد (14)لالہ موسىٰ(15) سرگودھا (16) للىانى سرگودھا(17) سرى نگر کشمىر(18) خانىوال
ابا جى کے اسفار احقر کے ساتھ
احقر کے کئى سفر ڈىرہ غازىخان کے حضرت والد صاحب کے ساتھ مجلس صىانۃ المسلمىن کے سلسلہ مىں ہوئے۔ اىک سفر مولانا نجم الحسن صاحب کے ساتھ خانىوال سے سکھر تک رہا۔ اىک دوسرا سفر کوئٹہ کا تھا۔ مجلس کى طرف سے حضرت والد صاحب کو دعوت دى ۔ سفر مىں پہلے کراچى پھر کوئٹہ تھا۔ جواب مىں فرماىا مىرے جانے سے کىا فائدہ ہوگا ۔مولانا وکىل احمد صاحب اور