سب لوگ خصوصاً خىر المدارس والے اس بات پر حىران تھے کہ ڈاکٹر صاحب خود موجود نہىں۔ ہم جب دفن کر کے گھر واپس پہونچے تو والد صاحب اس وقت ٹانگے سے اتر رہے تھے۔سارى بات کا علم ہونے کے بعد مولانا صاحب سے کچھ نہىں کہا۔
تىن دن کے بعد والد صاحب نے خود مرغى ذبح کر کے ہمارى بھابھى صاحبہ زوجہ محمد ہاشم صاحب سے عمدہ کھانا پکواىا، ىہ ىاد نہىں کىا پکواىا گىا، فرماىا شرىعت مىں بىوى کے علاوہ کسى کے لئے تىن دن سے زىادہ سوگ کى اجازت نہىں۔
ہمارے والد عجىب تھے
ىہاں پر خانىوال اور مولانا عبد الرحىم صاحب کے ذکر کى وجہ سے خىال ہوا حضرت پچھراىونى کے خط کا جو انہوں نے قبلہ والد صاحب کے جواب مىں تحرىر فرماىا تھا اس کو تحرىر کر دىا جائے۔
حضرت بچھراىونى کا والد صاحب کے خط کا جواب
بخدمت حضرت فىض.... مولانا مولوى شاہ صاحب
السلام علىکم ورحمۃ اﷲوبرکاتہٗ
کرامت نامہ صادر ہوا، دورہ پر گىا ہوا تھا اور پھر وہاں سے آکر ملتان تنخواہ لانے چلا گىا، رات آىا ہوں۔ اور جناب کى خىر و عافىت کى اﷲتعالىٰ سے دعا کرتا ہوں اپنى اور اماں جى کى خىرىت سے مطلع فرماوىں۔
جواب:۔سب مع الخىر ہىں۔