سىکنڈ ماسٹر تھے بعد مىں ہىڈ ماسٹر بن گئے مڈل تک 1920ء تک وہاں پڑھا۔
دہلى آمد
والد محترم کىونکہ اپنے والد کى پہلى اولاد تھے اس لئے محترم چچا قبلہ (حضرت والد صاحب کے چچا) والد صاحب سے بہت محبت کرتے تھے۔ جب ان کا تبادلہ دہلى ہوا تو وہ حضرت والد صاحب کو دہلى لے گئے۔ اور والد صاحب نے اخىر عمر تک اپنے چچا کى اولاد کے ساتھ تعلق کو جس طرح مضبوط بنىادوں کے ساتھ قائم رکھا اس کى تفصىل کى ضرورت نہىں، تمام بھائى صاحبان اور ہمىشرہ اس بات پر شاہد ہىں (فقط احقر)
عرىبک سکول
عرىبک ہائى سکول جو اب عرىبک کالج ہے ىہ اسى مدرسہ کا نام ہے جہاں حضرت مولانا ذوالفقار على صاحب والد ماجد حضرت مولانا محمد ىعقوب صاحب نانوتوى پڑھاتے تھے۔ اور ان سے پڑھنے والوں مىں مولانا محمد قاسم ، مولانا رشىد احمد ، سرسىد احمد خاں کے نام قابل ذکر ہىں۔ برطانوى استبداد کے بعد اس مدرسہ کو ختم کر کے صرف اسلامى نام کا پىوند لگا کر باقى رکھا لىکن جن مذکورہ بالا بزرگوں کا نام ذکر کىا گىا ہے وہ اىسے تھے کہ ان کے ساتھ جس کو نسبت قائم ہوئى وہ اىک عظىم الشان درخشندہ ستارہ بن کر اُبھرا ؏
جائے بزرگاں بجائے بزرگاں