صورى ىہ ہے کہ اہل کمال کى سى شکل بنا لى جائے ۔ اس کو بہروپ بھى کہتے ہىں۔
معنوى ىہ ہے کہ اہل کمال سے کمال حاصل کىا جائے۔ىہاں تک کہ وہ خود اشتہار دے دىں کہ فلاں شخص نے ہم سے ىہ کمال حاصل کىا ہے۔
پہلى صورت مىں آدمى ہمىشہ ذلىل وخوار ہوتا ہے۔
دوسرى صورت مىں باعزت اور بامراد ہوتا ہے۔
ہمارے زمانہ مىں صورت پرستى رہ گئى ہے۔
گر بصورت آدمى انساں بُدےاحمد و بوجہل ىکساں بُدےتصوّف کىا ہے؟
روح کى امداد طبىب روحانى کى تجوىز کے موافق ىہى تصوّف ہے۔ جىسے طبىعت کى امداد طبىب جسمانى کى تجوىز کے موافق کرنے کا نام طبابت ہے اور حکمت ہے۔ باقى صحت کا ذمہ دار نہ ىہ طبىب ہو سکتا ہے نہ وہ طبىب۔ جىسے وکىل اور بىرسٹر قانون کے موافق مقدمہ کى پىروى کرنے کا ذمہ دار ہے، مؤکل کى ہار اور جىت کا ذمہ دار نہىں۔ ۲۹ربىع الاول ۱۳۶۷ھ
سائل اور طالب کے ذمہ مُصلِح پر اعتماد ضرورى ہے
مُصلِح کے ذمہ صحىح تعلىم فرض اور ضرورى ہے اسى طرح سائل اور طالب کے ذمہ مصلح پر اعتماد ضرورى ہے۔ اگر سائل کو مجىب اور مصلح پر اعتماد نہىں ہوگا تو بہت سے