غلطى نہ کرىں گے اور سمجھتے بھى نہىں بس مولوى صاحب کا لکچر اور ترجمہ سن لىتے ہىں۔
مسجد پختہ بنى ہوئى صرف اىک ہے جامع مسجد۔ اس کے امام مولوى صاحب ہىں، کہتے آٹھ سال مىں دىوبند مىں پڑھا ہوں وہ ىہ حرکت کرتے ہىں جنازے کے بعد دعا اُٹھا کر اور فرضوں کى نماز جماعت کے بعد دعا زور زور سے مانگتے ہىں اور دوبارہ سنت اور نوافل کے بعد بھى دعا مانگتے ہىں ان وجوہات پر اىک اور مولوى صاحب ان کے پىچھے نماز پڑھنا ناجائز کہتے ہىں کہ لوگوں کى خوشنودى کو زور زور سے دعا مانگتا ہے اور لوگوں کو راضى کرنے لئے دعا جنازہ مانگتا ہے۔ واقعى بات بھى ىہى ہے چونکہ اس کو امامت کے تىس روپىہ ماہوار ملتے ہىں لىکن مىں اور مولوى عبد الرحىم ان کے پىچھے نماز پڑھتے ہىں ، جمعہ بھى پڑھتے ہىں مطلع فرمائىں۔ ہمارے رائے ٹھىک ىا ہم بھى نماز ان کے پىچھے پڑھنى چھوڑ دىں ؟
جواب:۔ہرگز نہىں۔
عرض:۔مولوى عبد الرحىم صاحب کے اىک بھائى بىمار ہىں ان کے لئے شفا کى دعا فرمادىں۔
جواب:۔دل وجان سے دعا کرتا ہوں۔
عرض:۔مبلغ تىرہ روپىہ ارسال ہىں دس روپىہ محمد عباس کا خرچہ تىن روپىہ کتابوں کے بقاىا جو پارسل آپ نے مولوى عبد الرحىم کو بھىجا تھا بىس روپىہ دس آنہ کى کتابىں تھى،۶ آنے رجسٹرى و پارسل مل کر ہو گئے تھے۔ مبلغ بىس روپىہ کا پہلے منى