حضرت والا کا کرامت نامہ جس مىں علاج کا ذکر تھا پہنچا ، جواب مىں دىر کى وجہ ىہ ہوئى کہ وہ معالج صاحب اسى دن جس دن احقر نے خط نامہ لکھا تھا دہلى گئے ہوئے تھے اور روزانہ ان کے رشتہ دار ىہ کہتے رہتے کہ کل ضرور آوىں گے۔ آج ابھى ابھى وہاں سے درىافت کراىا تب بھى ىہى جواب آج آوىں گے۔ غرضىکہ امروز فردا مىں دىر ہوگئى۔
جواب:الحمدﷲ! اب ان کى حاجت معلوم نہىں ہوتى ، بہت آرام ہے۔
عرض:احقر کى حاضرى کے متعلق عرض ہے کہ احقر کا فائدہ ہے۔ وہاں آنے مىں جناب والا کا کىا فائدہ جو جناب والا کو انتظار ہوتا۔ درىا کے پاس اگر جنبى جائے تو اسى کا فائدہ ہے پاک ہوجائے گا، درىا کا کىا فائدہ؟
احقر وہاں حاضر ہوتا تو مىرا ہى فائدہ تھا لىکن کىا کروں اس قسم کے واقعات پىش آئے عجىب کشمکش مىں ہوں۔ پہلے تو والد صاحب فرما گئے مىں پرسوں تک واپس آؤں گا، لىکن وہ آٹھ دن مىں واپس ہوئے۔ ان کے آنے کےبعد چھ ىوم چھوٹے بچے محمد ہاشم کو بخار چڑھا ہوا ہے، کل سے غفلت بھى ہے شىشہ سے معلوم ہوا کہ موتى زىرہ ہے۔ بخار، غفلت، پىاس ىہ سب موتى زىرہ کى علامت ہے۔ اس وجہ سے حاضرى سے رکا ہوا ہوں۔ دعا فرمائىں اﷲتعالىٰ بچے کو شفا دىں۔ رات محمد قاسم کو بھى بخار ہوگىا تھا اس کے لئے بھى دعا فرماوىں۔
جواب:اﷲتعالىٰ دونوں کا شفا کلى جلد عطا فرمائىں۔
عرض:احقر عرض کرتا ہے جىسے بڑے حضرت نے سفر معالجہ مىں ممانعت کر دى