آپ کو مجلس صىانۃ المسلمىن سے اىک خاص تعلق وانس تھا پىرانہ سالى و ضعف اور علالت کى حالت مىں بھى مجلس کے پروگراموں مىں تشرىف لے جاتے تھے۔ لاہور کے اجتماع پر مع پندرہ ، بىس حضرات کى جماعت کے شرکت فرماتے تھے۔ اور حضرت مولانا سىد نجم الحسن تھانوىؒ سابق صدر مجلس صىانۃ المسلمىن کى محفل مجذوب مىں شرکت فرماتے تھے اور کبھى کبھى خود بھى اشعار سناىا کرتے تھے بہر حال حضرت کى عناىتىں اور شفقتىں ہمىشہ ىاد رہىں گى اور ان کا سراپا مجسم شفقت کبھى نہىں بھول سکىں گے سىنکڑوں افراد نے آپ سے اصلاح و تربىت کرائى اور ہزاروں نے آپ کى مجالس اور بىانات سے استفادہ کىا۔ افسوس کہ آپ 9ستمبر1988ء کو اس دارِ فانى سے رحلت فرما گئے۔ آپ کے صاحبزادگان مىں مولانا عبد الدىان صاحب ، مولانا عبد الخالق اور مولوى عبد المنان باقاعدہ عالم ہىں۔ حضرت مولانا عبد الدىان صاحب جامعہ اشرفىہ لاہور کے فاضل اور مجلس صىانۃ المسلمىن کے ناظم عمومى ہىں اور نىسپاک کالونى کى جامع مسجد کے خطىب ہىں۔ اور ملتان مىں حضرت ڈاکٹر صاحب، حضرت حکىم الامتؒ کے خلىفہ مُجاز حضرت الحاج الشاہ محمد شرىف صاحبؒ کے پہلو مىں دفن کئے گئے ۔ حق تعالىٰ آپ کى قبر پر کروڑوں رحمتىں نازل فرمائىں۔ آمىن (ماہناہ الصىانۃ لاہور)