حضرت مولانا ڈاکٹر عبد المجىد رىواڑوى
آپ جامعہ خىر المدارس ملتان کے ناظم اور حضرت مولانا خىر محمد جالندھرىؒ کے مخصوص متعلقىن مىں سے تھے۔ عارف باﷲ حضرت اقدس مولانا عبد المجىد صاحب بچھراىونىؒ خلىفہ ارشد حضرت حکىم الامت تھانوى کے معتمد علىہ اور خلىفہ اعظم تھے۔ آپ کى سادگى، بے تکلفى، بے ساختگى، پختگى، بزرگى اور سب سے بڑھ کر شفقت و رحمت اور خصوصى محبت کا نقش ہمىشہ دل مىں ثبت رہے گا۔ آپ تواضع و انکسارى ، حلم و بردبارى اور قناعت و صبر کا پىکر تھے۔ حضرت حکىم الامت تھانوى سے بے پناہ عقىدت و محبت تھى۔اور سارى عمر انہى کے مسلک و مشرب پر بڑى سختى سے عمل پىرا رہے۔ مجلس صىانۃ المسلمىن پاکستان کے اجتماع پر بڑى پابندى سے تشرىف لے جاتے تھے اور ہم خدام کو نہاىت لطف و کرم سے نوازتے تھے۔ علاوہ ازىں خدام مجلس کى استدعا پر دور دراز شہروں اور علاقوں مىں بھى ضعف و پىرانہ سالى کے باوجود تبلىغى اسفار مىں برابر شرىک رہتے تھے۔ حضرت مولانا سىد نجم الحسن صاحب تھانوى سابق صدر مجلس صىانۃ المسلمىن فرماتے ہىں کہ: