اور خفگى فرما دىتے پھر انہىں ناصحانہ طرىقے سے سمجھاتے۔ اﷲتعالىٰ کروٹ کروٹ رحمتوں سے نوازے۔ ان کى شفقتوں سے کوئى تکلىف نہ ہوتى تھىں، بلکہ ىہ ان کى فطرت و طبىعت راسخہ تھى جسے ہر وہ فرد جانتا ہے جس کا کسى نہ کسى درجہ مىں ان سے تعلق رہا۔
حضرت جى نور اﷲمرقدہٗ کے فىوضات و برکات کا وافر حصہ ہمارے ضلع ڈىرہ غازى خان کے باسىوں کو بھى نصىب ہوا۔ اولىن سابقىن مىں آپ کے برادر نسبتى حضرت مولانا محمد قاسم رحمۃاﷲعلىہ جو المؤمن غر کريم کى صفت سے موصوف تھے، انتہائى متقى، متواضع، اور دروىش صفت انسان کامل تھے۔ پورى زندگى درس وتدرىس مىں کھپا دى۔ موصوف خاندانى نجابت کے اعتبار سے اصلہا ثابت و فرعہا فى السماء کے مثل تھے۔ ان کے والد ماجد حضرت سىد انور شاہ کشمىرى قدس اﷲسرہٗ کے ابتدائى تلامذہ مىں سے استاد الکل تھے۔ جب کہ ان کى تمام اولاد و احفاد علماء، قراء، حفاظ، بنون و بنات بحمدہ تعالىٰ تعلىم و تعلم اور دىنى خدمات مىں ہىں۔ دوسرے حضرت مولانا قادر بخش کھوسہ رحمہ اﷲتعالىٰ جنہوں نے حضرت جى کى مشورہ سے ”مدرسہ مجىدىہ“ کے نام سے ادارہ قائم کىا، اور اس نئى آبادى کا نام ”خىر آباد“ رکھا۔ جو حضرت اقدس مولانا خىر محمد جالندھرى نور اﷲ مرقدہٗ کى نسبت سے ىہ مقدس بقعہ ارض وجود مىں آىا۔ تىسرے اس علاقہ کے حسبى نسبى سادات خاندان کے سربراہ حضرت عالى مرتبت سىد اوىس شاہ صاحب مع برادران و اولاد۔ سبحان اﷲ! ىہ کنبہ شرافت و