تمام اولاد کىلئے دعا تحرىر فرماتے ہىں:
”اﷲتعالىٰ موجودہ اولاد کو نىک وصالح بناوىں، اور ان سب کى عمر دراز کرىں۔ آمىن ۔ مىرے سے پہلے کسى کو نہ بلائىں۔ “
اﷲتعالىٰ نے حضرت والد صاحب کى ىہ دعا قبول فرمائى۔ اىک بھائى، دوبہنوں کا انتقال والد صاحب کے بعد ہوا۔
حضرت والد صاحب کے ربىب
دو حضرت والد صاحب کے ربىب ہىں جن کى پرورش والد صاحب نے اپنى اولاد سے بھى زىادہ طرح سے کى۔
اىک ان مىں سے حافظ محمد ابراہىم صاحب جو ماشاء اﷲ جامعہ خىر المدارس سے فارغ التحصىل ہىں اور قرآن کى تعلىم کى تقرىباً 40 سال سے خدمت کر رہے ہىں۔ والد صاحب کے انتقال کے وقت ہسپتال مىں سورۂ ىٰسىن کھڑے پڑھتے رہے جزاہ اﷲ۔ پھر والد صاحب کے غسل کے عمل مىں بھى شرىک کار رہے۔ ان کى اىک خوبى جو احقر نے محسوس کى وہ ىہ کہ وراثت کے کسى بھى معاملہ مىں شرىک نہىں ہوئے اور اپنے آپ کو بالکل الگ تھلگ رکھا۔
دوسرے صوفى عبد الرشىد صاحب۔ ىہ نہاىت ہى سادہ اور مجذوب بزرگ ہىں ۔ ىہ بھى کسى کے کام مىں کوئى دلچسپى نہىں لىتے۔ ان کو جىسے کہہ دىا بس ىہ اپنا کام پورا کرتے ہىں۔