تقرىباً پونے چارماہ کے بعد واپسى ہوئى۔ اس نے قرآن شرىف حافظ عبد الرحىم صاحب سے حفظ کىا۔ پھر قارى رحىم بخش کے پاس جا کر اىک سال ىا دو سال منزل دہرائى۔ ابتدائى کتابىں مولانا محمد قاسم صاحب سے ڈىرہ مىں پڑھىں۔ اىک سال گجرا ت مىں پڑھا۔ دو سبق اس نکمے سے بھى پڑھے۔ ان کى سن پىدائش جو والد صاحب نے لکھى ہے وہ ىکم رجب 1382ھ ۔ رات کو ىہ دونوں پىدا ہوئے۔ والد صاحب مولانا قادر بخش صاحب کوجو حج پر جا رہے تھے ان کو رخصت کرنے سٹىشن پر گئے۔ سن عىسوى 1962ء دسمبر۔
حافظ عبد الحنان
حافظ عبد المنان: ىہ دونوں بھائى جڑواں پىدا ہوئے۔ ان مىں سے بڑے نے حفظ کىا لىکن عالم نہىں بن سکے۔ حافظ عبد المنان نے ما شاء اﷲجامعہ اشرفىہ سے فراغت حاصل کى۔ ان کے داخلہ کے لئے والد صاحب نے احقر کو جو خط لکھا اس کى نقل بعىنہ ساتھ ہے اس کو اچھى طرح دىکھ لىں۔
عبد القادر : تارىخ پىدائش 1967ء /25 فرورى۔ ىہ اس وقت حافظ عبد الخالق صاحب کى نگرانى مىں ان کى مسجد مىں خدمت سر انجام دىتے ہىں۔ والد صاحب نے بہت کوشش کى کہ ىہ درزى کا کام سىکھ لے لىکن ىہ کام نہىں سىکھ سکا۔
اس طرح بچوں کى تعداد بىس پورى ہوجاتى ہے۔ اخىر مىں والد صاحب نے اپنى