مَىں خوشدلى کے ساتھ، گذشتہ اور آئندہ کے لئے محض خدا تعالىٰ کو راضى کرنے کے لئے اور اپنى خطاؤں کى معافى کى توقع پر معاف کرتا ہوں۔عبد المجىد
مىں اپنے تمام اعزہ و احباب (احباب مىں مرىدىن اور خلفاء بھى شامل ہىں) سے درخواست کرتاہوں کہ ہر شخص عمر بھر ىاد کر کے روزانہ اىک مرتبہ سورۂ ىٰس شرىف ىا کم از کم تىن مرتبہ سورۂ اخلاص (قل ہو اﷲالخ) پڑھ کر اس کا ثواب مجھ کو بخش دىا کرے۔ ىہ بھى نہ ہوسکے تو کم از کم جو تلاوتِ کلام پاک اور دوسرى عباداتِ نافلہ اور صدقاتِ مالىہ نافلہ وہ خود اپنے لئے ىا اپنے اعزہ واحباب کو ثواب پہنچانے کے لئے کرے اس مىں مىرا نام بھى شامل کر لىا کرے۔ اىسا کرنے سے انشاءاﷲ نہ تو خود اس کے ثواب مىں کوئى کمى ہوگى اور نہ اُن اعزہ و احباب کے ثواب مىں (حکىم الامت قُدِّسَ سِرُّہ العزىز کى ىہى تحقىق اور ان کو اﷲسے ىہى گمان تھا)عبد المجىد
مىرے مرنے کے وقت ىا اس کے بعد کوئى اَمر خلافِ سنت بدعاتِ عوام و خواص مىں سے نہ کىا جائے۔ ہر کام مىں شرىعت مقدسہ کے احکام کى پابندى ضرورى ہے، خواہ اىصالِ ثواب ہو ىا کوئى اور کام۔مندرجہ ذىل امور کا خاص طور پر خىال رکھنا چاہئے۔
اىصالِ ثواب کے لئے اجتماع نہ کىا جائے۔ تمام مروجہ رسوم سے بچتے ہوئے مىت کو ثواب پہنچانے کے لئے دُعا و استغفار کرنا، صدقہ