کىاتىن بار قل ھو اﷲ کا ثواب پورے قران کے برابر ہے؟
اىک صاحب نے سوال کىا کہ عام رواج اس وقت مىں ىہ ہے کہ ختم قرآن مىں سورۂ اخلاص تىن مرتبہ پڑھتے ہىں۔ اور مبنٰى اس کا ىہ قرار دے رکھا ہے کہ تىن بار سورۂ اخلاص پڑھنے سے پورے قران کرىم کا ثواب ملتا ہے۔ اس لئے تىن دفعہ اس کو پڑھنے سے اىک قران کا ثواب اور ملے گا۔ اس کے متعلق فرماىا:
ارشاد
تراوىح مىں تىن مرتبہ پڑھنے کى رسم بعض کے نزدىک مکروہ ہے اور بعض کے نزدىک جواز بلا کراہت،مگر اولوىت کسى کے نزدىک بھى نہىں ، اس لئے مستحب اور اولىٰ سمجھنا تو سخت غلطى ہے۔ اور تراوىح مىں تکرار ىہ محض رسم ہى رہ گئى ہے ۔
اور ىہ جو ہے کہ تىن بار سورۂ اخلاص پڑھنے سے پورے قران کا ثواب ملتا ہے ىہ بھى ٹھىک نہىں، اس لئے حدىث کے الفاظ سے تو صرف ىہ معلوم ہوتا ہے کہ سورۂ اخلاص ثلث قرآن ہے، نہ ىہ کہ تىن بار پڑھنے سے پورے قران کا ثواب ملے گا۔
شاہ محمد اسحٰق صاحبؒ کا اس کے متعلق عجىب جواب سنا ہے۔ وہ ىہ کہ