پردادا کىلئے بھى بخشىں۔
اور خىال رکھىں دنىا چند روزہ اس مىں دھوکہ دہى فرىب سے کمانا، جھوٹ سے کمانا ىہ نہ کرىں۔ دىکھو مىں نے سارى زندگى کوئى تجارت نہىں کى۔ جو تجارت کى وہ طفىل کے پاس پىسے مر گئے۔ ىہ مىرى چھوٹى موٹى زمىن وغىرہ بنى ہىں ىہ نوکرى سے بنى ہىں، نوکرى بھى وہ کى کہ رشوت نہىں لى۔لىکن برکت ہوئى اس لئے مىں نے اﷲکو ناراض نہىں کىا۔ حج کئى کئے اور جو ناجائز نوکرى آئى اس کو مىں نے جواب دے دىا۔ اگر زندگى کو اﷲاور رسول کے حکم کے مطابق گذارىں گے تو سارى زندگى انشاء اﷲ العزىز اچھى رہے گى۔ باقى چھوٹے بھائىوں کو محبت اور پىار سے رکھىں۔ چھوٹوں کو چاہئے بڑوں کى عزت کرىں، بڑوں کا کہنا مانىں، اور والدہ کى سب مل کر عزت کرىں، سارے بھائى ىہ نہ سمجھىں کہ ىہ دوسرى والدہ بلکہ اس کو ىہ ظاہر بھى نہ ہونے دىں کہ ىہ دوسرى والدہ ہے۔ اور اس کو بھى ىہ چاہئے کہ وہ ىہ نا سمجھے کہ ىہ دوسرى کے لڑکے ہىں۔ غرض اس طرح سے آپس مىں زندگى گذارىں گے تو بہت اچھى گذرے گى۔ اب نماز کا ٹائم ہو رہا ہے ،نماز کے بعد باقى باتىں عرض کروں گا۔
بسم اﷲالرحمن الرحىم
رات نماز کا ٹائم ہونے کى وجہ سے بىچ مىں کام چھوڑ دىا تھا ۔شادى بىاہ ان کى فضول رسموں کے متعلق پہلے ذکر آچکا ہے۔ جہاں تک کوشش ہو زىادہ آدمىوں کو نہ بلائىں، رسومات نہ کرىں، زىادہ اخراجات نہ کرىں، بلکہ شادى مىں