طرح کام نہ آجائے ىعنى کپڑوں کى کٹائى وغىرہ اس وقت تک اس کے پاس رہے۔ پھر بعد مىں اپنى دوکان کرے۔ پھر اس کو جہاں آسانى سے دوکان مل سکے کرے۔ ىہ کوئى ضرورى نہىں کہ ہر شخص ملتان مىں رہے۔ دىکھو ہمارا گھر کہاں تھا گڑگاؤں، اور ہم ملتان مىں رہے، خانىوال مىں رہے، ہم جھنگ مىں رہے، راولپنڈى مىں رہے۔کہاں کہاں ہم نے دھکے کھائے ، کسى کو کچھ پتہ نہىں کہ وہ کہاں رہے گا، ہمارى نىت ہمىشہ ىہ تھى کہ ہم خانىوال مىں رہىں گے ہم نے ملتان مىں مکان نہىں لىا۔ لىکن اىسے واقعات ہوگئے کہ ملتان مىں آکر رہنا پڑا۔ اور اب ملتان مىں رہ رہے ہىں۔ ىہ تو کسى کو کىا پتہ ہے کس کى زندگى کہاں گزرے گى۔ آپس مىں پىار اور محبت سے رہے۔ مىرى جو زمىن اور مکان ہے اس مىں جب تقسىم ہو تو کوئى لڑائى جھگڑا نہ ہو۔
اور اىک ىہ مسئلہ دنىا کے کسى آدمى کى پرواہ نہ کرىں۔ اﷲکے احکام کے مقابلہ مىں سارى دنىا اىک طرف ہو اﷲکے حکم کے مقابلہ مىں تو اس کى پرواہ نہ کرے، سارے کام اﷲکے حکم سے خود بخود بنتے چلے جائىں گے، پىسہ ضرورى نہىں۔ اس مىں اس بات کى ضرورت ہے کہ اﷲ کو راضى کرىں۔اگر اﷲکو راضى رکھا تو پھر انشاءاﷲ اس کى زندگى بہت اچھى گذرے گى۔
مىں نے پہلى ٹىپ رىکارڈ جو بھرى تھى اس مىں بھى ىہ بات کہى تھى کہ مىرے لڑکے جو حافظ ہىں وہ اىک سپارہ روزانہ پڑھ کر مجھے اىصالِ ثواب کرىں۔ اس طرح اىک ماہ مىں تىن قرآن ہوجائىں گے، اپنى اماں کىلئے بھى، اپنے دادا