لاہور کے سالانہ اجتماع پر مسلسل کئى برس حضرت کى قىادت مىں شرکت کا موقع ملا اور اکابر علماء و مشائخ کى زىارتىں نصىب ہوئىں۔ عارف باﷲ حضرت ڈاکٹر عبد الحى عارفى ، حکىم الاسلام حضرت مولانا قارى محمد طىب قاسمى، حضرت مولانا فقىر محمد پشاورى حضرت مولانا مسىح اﷲخان صاحباور حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب کى زىارات و ملاقات اور بىانات کى سعادتىں بھى حضرت کى برکت تھى اور ان سے تعلق ومحبت کا نتىجہ تھى۔
احقرسے حضرتبے حد شفقت فرماتے تھے۔ ان ہى کے واسطہ سے حضرت مفتى عبد الشکور ترمذى سے تعلق پىدا ہوا اور پھر آخر دم تک حضرت مفتى صاحب سے اصلاحى تعلق رہا۔ الحمد ﷲ مىں ىہ سمجھتا ہوں کہ حضرت مولانا عبىد اﷲصاحب مدظلہم، مولانا عبد الرحمن اشرفى صاحب مدظلہٗ، مولانا مفتى محمد تقى عثمانى صاحب مدظلہ، مولانا سلىم اﷲخان صاحب مدظلہٗ، ىہ سب موجودہ اکابر جو احقر سے محبت فرماتے ہىں ىہ سب حضرت کى برکت ہے۔ شىخ الحدىث مولانا نذىر احمد صاحب، حضرت مفتى عبد الستار صاحب، حضرت مفتى عبد القادر صاحب ، اور حضرت ڈاکٹر عبد المجىد ہى کى پر خلوص دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ احقر سے حق تعالىٰ شانہ نے کچھ دىن کا کام لىا ہے، ىہ سب انہىں کى محبت و شفقت کا اثر ہے، ان کى دعاؤں کا صدقہ ہے۔ ورنہ احقر کى کىا حىثىت ہے حق تعالىٰ شانہ انہىں مقدس اکابر و مشائخ کے نقش قدم پر چلنے کى توفىق عطا فرمائىں۔ آمىن