منظور نظر ہوگئے (اللہم زد فزد)
حضرت جى کے خادم خاص حاجى سکندر دىن بلاک Mوالے بڑے عظىم المرتبت بزرگ تھے۔ ان کا مکان بھى کئى روز خانقاہ بن جاتا تھا۔ اسى بلاک مىں آپ کى توجہ سے صىانۃ المسلمىن کا مرکزى دفتر مسجد الرحمن مىں قائم ہوا۔ جس کے سربراہ حضرت مولانا نذىر احمد صاحب زىد مجدہٗ ہىں۔ ہر سہ ماہى اصلاحى جلسہ ہوتا ہے جب کہ ىومىہ درس قرآن ، درس حدىث، درس مسائل فقہىہ باقاعدہ ہوتا ہے۔
حضرت جى کے ذکر خىر مىں اىک حلاوت ہے اور حالات کا سلسلہ بہت طوىل ہے۔ آپ کى جملہ اولاد عالم فاضل ہے۔ ان مىں حضرت مولانا عبد الدىان صاحب دامت برکاتہ بحمدہ تعالىٰ سر لابيہ کا مصداق اور مکمل نمونہ ہىں۔ جامع الشرىعت والطرىقت ہىں۔ مىرى سعادت ہے کہ ان کى شفقتىں محبتىں مجھے حاصل ہىں۔ مرکزى مجلس صىانۃ المسلمىن کے آپ ناظم اعلىٰ ہىں۔ اﷲتعالىٰ اس خاندان کو دارىن کى مسرتىں نصىب فرمائے۔ اﷲتعالىٰ ہم سب کو اپنے اولىائے کاملىن صادقىن کى معىت نصىب فرمائے اور انہىں کے قدموں مىں حشر فرمائے۔ فقط والسلام على خىر الانام
فقىر رشىد احمد شاہجمالى، فاضل جامعہ خىر المدارس ۔ ملتان