انوار المجید - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ٹھىک نہىں۔ جس حالت مىں خدا رکھے بس اسى پر خوش رہو۔ بعد مجھے سمجھاىا ىہ اچھى عادت نہىں اس سے حرص ہوتى ہے، پھر حرص سے اور خرابىاں پىدا ہوجاتى ہىں۔ اس لئے کسى کى چىز کو حرص کے طور پر مت دىکھو۔ جامعہ مىں والد صاحب آٹھ دس ماہ رہے، پھر واپس ملتان تشرىف لے گئے۔ جس کى وجہ معلوم نہىں نا ہى والد صاحب نے کبھى اشارۃً کناىۃً کہا اور نہ ہى جامعہ والوں کى طرف سے والد صاحب سے اس معاملہ مىں فرق آىا۔ اسى طرح محبت اور احترام رہاہے۔